پروم میں فورسز پر حملہ و بلیدہ میں مواصلاتی ٹاور نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پروم آرمی کیمپ اور بلیدہ میں پی ٹی سی ایل مواصلاتی ٹاور نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے تیرہ اگست کی رات گیارہ بجے پروم کلیری آرمی کیمپ اور 16 اگست کی صبح گیارہ بجے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کردیا۔

انہوںنے کہا کہ تیرہ اگست کی رات بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم کلیری میں آرمی کیمپ پر راکٹ لانچرز، گرنیڈ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ کرکے فورسز جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

جبکہ 16 اگست کی صبح گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کے مواصلاتی ٹاور پر حملہ کر کے گرا دیا گیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کردیا، اس مواصلاتی نظام کے ذریعے پاکستانی آرمی بلیدہ، زامران اور کیچ کے مختلف علاقوں سے رابطہ کا نظام چلاتا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف نہ صرف پاکستانی فورسز اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ اسکے زیر استعمال ٹریکنگ سسٹم کو بھی تباہ کررہی ہے کیونکہ انہی مواصلاتی نظام کا سہارا لیکر پاکستانی فورسز بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment