بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس نے رجسٹریشن فیس میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بلوچستان سٹوڈنٹس الائنس کے رہنما اسد اللہ ، لائبہ بلوچ، وکیل عادل نے شاہینہ بلوچ ، ایاز کاکڑ، حبیب شیرانی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف طلباءتنظیمیں پی ایم ڈی سی کی غلط پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کہ رجسٹریشن فیس میں اضافہ واپس لیا جائے اور نصیر آباد میڈیکل کالج کو فعال بناکر ٹیسٹ کے بعد بک لیٹ اپلوڈ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام جائز مطالبات ہیں جن پر تا حال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہمارا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طلباءتنظیمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں اور پی ایم ڈی سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کرچکے ہیں اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہمارا مطالبہ ہے کہ رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور بلوچستان میں میڈیکل طلباءکی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔