کوئٹہ : زرغون میں پاکستانی فورسز کی فضائی وزمینی جارحیت جاری

0
59

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے متصل علاقہ زرغون میں پاکستانی فورسز کی فضائی وزمینی جارحیت کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دنوں سے علاقے میں فورسز کی فضائی و زمینی جارحیت جاری ہے ۔آج بروز جمعہ صبح سویرے فورسز کی ایک بھاری نفری نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھاری شیلنگ کی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز 6 بجے کے قریب فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے پروازیں دیکھی گئیںاور زرغون کے مختلف مقامات شعبان، وڈھ، روئز وار پر بھاری شیلنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں اوریہ سلسلہ رات دیر 12 بجے جاری رہا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کیساتھ کمانڈوز بھی تھے، جنہیں مختلف جگہوں پر اتار کر ان کو فضائی مدد و کمک سمیت اشیائے خوردنوش بھی فراہم کئے گئے تھے۔

تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی جانی و مالی نقصانات سمیت گرفتاری وگمشدگی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شعبان سے بی ایل اے نے 10 افراد کی گرفتار کیا تھا بعد ازان تین کو چھوڑ دیا گیا تھا اور7 کی رہائی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی سے مشروط کردی تھی اور پاکستانی فوج کو وقت بھی دیا گیاتھا ۔لیکن اس پیشکش پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گرفتار افرادکوقتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔

چند روز قبل شعبان کے علاقے سے 6 لاشوں کی برآمدگی کی خبر نشر ہوئی تھی جسے بعدازاں حکومتی حلقوں نے بے بنیاد اقرار دیا تھا۔

زرغون و گردونواح میں جاری فوجی جارحیت ممکنہ طور پر انہی افراد کی بازیابی کیلئے کی جارہی ہو لیکن عسکری و بلوچستان حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں میڈیا کو کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here