کشمیرمیں شدت پسندوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی افسر ہلاک

0
32

کشمیرمیں شدت پسندوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگیا ۔

حکام نے بھارتی فوجی کپتان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

چند روز قبل بھی ایک تصادم میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی حکام نے بدھ کے روز کشمیر میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں اپنے ایک اور فوجی افسر، کیپٹن دیپک سنگھ، کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ بعض مقامی افراد اس میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں بھارتی فوج کے دو جوان ہلاک اور بعض زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا گیا تھا، تبھی تصادم شروع ہوا۔ بدھ کے روز کا انکاؤنٹر جنگلاتی علاقے میں ایک محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ہوا۔

وزارت دفاع کے حکام کہنا ہے کہ “48 راشٹریہ رائفلز کا ایک کیپٹن ڈوڈا ضلع میں جاری آپریشن اسار کے دوران کارروائی میں مارا گیا۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔”

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فوجی حکام نے تصادم کی جگہ سے امریکی ساخت کی رائفل اور بعض ساز و سامان بھی برآمد کیا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی شدت پسند کے پکڑے جانے یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here