خاران میں 14 اگست فیسٹول میں دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں نواب بگٹی اسٹیڈیم میںپاکستان کی جشن آزادی 14اگست کی جاری فیسٹول میچ کے دوران دھماکا ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق بم سائیکل پر نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ فیسٹیول کے تحت آج فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا جارہا تھا جبکہ کل بروز چودہ اگست کو فوجی اہلکاروں کی موجودگی فائنل منعقد ہونا تھا۔

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد اسٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی اور گرونڈ خالی ہوگئی۔

دھماکے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

،واضع رہے اس سے قبل بھی چودہ اگست کے مہینے خاران میں دھماکے کے واقعات ہوئے ہیں جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ خاران میں ماضی میں بھی 14 اگست کے فیسٹیولز پر اسی طرح حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال فیسٹیول پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی جبکہ چند سال قبل بی ایل اے کی جانب سے بھی نام نہاد فیسٹیول کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment