پسنی سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے ایک نوجوان جبری طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت صداقت ولد اللہ داد کے نام سے ہوگئی ہے ۔

واقعہ کی تفصیلات پسنی سول سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے پسنی کے رہائشی صداقت ولد اللہ داد کو جبری طور پر گمشدہ کیا ہے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور ان کے تشکیل کردہ مقامی ملیشیا جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ملوث ہیں۔

پسنی سول سوسائٹی نے صداقت کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے اس کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment