نوشکی ، قلات ، منگچرو سوراب میں راجی مچی کاروان کا پرتپاک استقبال ،آج کوئٹہ میں جلسہ ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ راجی مچی کاروان بلوچستان یاترا پر ہے ۔گذشتہ روزکاروان کا نوشکی ، قلات ، منگچرو سوراب میںکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور جلسے کئے گئے۔

آج بروزسوموار 12 اگست کو کوئٹہ میں پہنچ کر شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب میں شام 5 بجے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بی وائے سی کے رہنماء خطاب کریں گے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822870325337399605

بی وائی سی نے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ انہوںنے بلوچ راجی مچی کے دوران جس حوصلے اور ہمت کا اظہار کیا اس جلسے میں بھر پور شرکت کرکے ریاستی جبر و بربریت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔

پورے بلوچستان یاترا میں راجی مچی کاروان کی عظیم الشان استقبال کو عوامی ریفرنڈم کے طور پر دیکھا گیا۔تاریخ میں پہلی بار ہزاروں کی تعداد میں لوگ جن میں مرد خواتین ، بچے بوڑھے جوان بنا کسی ذات و پات اور سیاسی ومذہبی رشتوں سے بالاتر ہوکر راجی مچی کاروان کو اپنی حمایت و وابستگی دکھانے کیلئے پہنچے تھے ۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822764871546765416

تمام علاقوں میں کاروان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بلوچی راجی سوگندی دیوان بھی منعقد کئے گئے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ کی قیادت میں بلوچ راجی مچی کاروان کا نوشکی پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔
~
بلوچ راجی مچی کا کاروان سوراب، قلات اور منگچر میں شہدائے راجی مچی کی یاد میں دیوان کرنے کے بعد نوشکی پہنچا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822736366116991332

اہلیان نوشکی نے ہزاروں کی تعداد میں کیشنگی کے مقام پر کاروان کاتاریخی استقبال کیا۔

پٹی کیشنگی کے مقام پر استقبال کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر نوجوانوں میں جوش وخروش پایا گیا۔

آج صبح نو بجے کلی مینگل فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے کے بعدکاروان کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگا۔

نوشکی میں ڈاکٹرماہ ماہ رنگ ودیگر قیادت کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود اور آمد سلسلہ جاری ہے۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822662285409583472

کہا جارہا ہے کہ یہ نوشکی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں زیادہ تر خواتین شرکت کریں گی۔

دوسرے علاقوں کی طرح سوراب ، قلات و منگچر میں بلوچ راجی مچی کے کاروان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822656972149207428

بلوچ راجی مچی کا کاروان سوراب اور قلات میں شہدائے راجی مچی کی یاد میں دیوان کرنے کے بعد منگچر پہنچا۔

منگچر میں ہزاروں افراد نے قافلے کا استقبال کیا اور بلوچ راجی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ودیگر قائدین نے استقبال کرنے والے سینکڑوں افراد سے خطاب کیا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1822571048136499480
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment