بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ راجی مچی کاروان جو بلوچستان کے یاترا پر گذشتہ شب گریشہ پہنچ کرمیں جلسے کے بعد اب سوراب پہنچ گیا ہے ۔
سوراب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کاراوان کا والہانہ استقبال کیا اور اب جلسہ بھی شروع ہوچکاہے ۔
بی وائی سی کا کہان ہے کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان کل رات گریشہ پہنچا، جہاں ہزاروں لوگوں نے کاروان کا استقبال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گریشہ میں شہداء بلوچ راجی مچی کی یاد میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جلسے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔
کاروان آج صبح گریشہ سے گدرکے لیے روانہ ہوا، جہاں گِدر میں سینکڑوں لوگوں نے کاروان کا استقبال کیا۔
اس کے بعد کاروان نے شہید اصغر بلوچ کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
اس وقت راجی کاروان سوراب پہنچ گیاہے اور بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان کا بھی آغاز ہوچکا ہے، جس میں شہداء بلوچ راجی مچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔