بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پولیس، ایف سی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار و لاپتہ بلوچ راجی مچی جلسے کے متعدد منتظمین و شرکاء کے آج بازیاب ہونے نے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکٹری محمد بلوچ، بی ایس او کلی جیو یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بیبرگ جتک، شعیب جتک سمیت دیگر متعدد گرفتار شدہ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گوادر راجی مچی جلسے کے دؤران پولیس و پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہاسٹلوں، گھروں اور دکانوں سے متعدد بلوچ طلباء و سیاسی کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔
حکومتی احکامات پر پولیس و ایف سی نے کوئٹہ سے گوادر جانے والے تمام راستے بھی اس دؤران بند کردیئے تھے جبکہ فائرنگ و تشدد سے متعدد شرکاء زخمی اور 3 شہید ہوگئے تھے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف گذشتہ دو ہفتوں سے گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے ہوئے تھے جہاں مذاکرات اور گرفتار ساتھیوں کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد دھرنے کو ختم کردیا گیا ہے۔