شہداکوخراج عقیدت: بلوچ راجی مچی کاروان کا بلوچستان یاترا شیڈول جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سے کوئٹہ پہنچنے کیلئے اپنی تنظیمی ایونٹ شیڈول جاری کردیا ہے۔جس میں شہدائے راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔

بی وائی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکائونٹ سے ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان گوادر سے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچے گا۔ کاروان مختلف علاقوں میں قیام کرے گا اور وہاں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان منعقد کرے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آج شام چار بجے تربت میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کے لیے شہید فدا چوک میں دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔جبکہ 10 اگست کو کاروان صبح سویرے تربت سےگریشہ کے لیے روانہ ہوگا۔اور گریشہ میں شام کو شہدائے راجی مچی کی یاد میں دیوان ہوگا۔

https://twitter.com/BalochYakjehtiC/status/1821846955330273679

بیان میں کہا گیا کہ‎10 اگست کی رات کو کاروان گریشہ سے سوراب سےجائے گا۔ اورسوراب میں شہدائے بلوچ راجی مچی کی یاد میں دیوان منعقد کیا جائے گا۔

اسی طرح‎11 اگست کو کاروان سوراب سے نوشکی کے لیے روانہ ہوگا۔ اورنوشکی میں شہدائے بلوچ راجی مچی کے لیے دیوان منعقد کیا جائے گا۔

بی وائی سی کا کہنا تھا کہ‎12 اگست کو بلوچ راجی مچی کا کاروان نوشکی سے شال کے لیے روانہ ہوگا۔ اورشال میں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment