شہدائے راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نوشکی و خاران میں کینڈل واک

0
53

شہدائے راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور خاران میںبھی کینڈل واک کیا گیا ۔

اس سے قبل کوئٹہ میں کینڈل واک کیاگیا تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے نوشکی اور خاران میں شہدائے بلوچ راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ عوام نے تجدید عہد کیا کہ اپنے حقوق حاصل کرکے شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کریں گے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے شہدا اور گزشتہ روز نوشکی میں بی وائی سی کی ریلی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان ہمدان بلوچ کی یاد میں کینڈل واک اور شمعیں روشن کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

بی وائی سی کی کال پر خاران کے عوام خاران پریس کلب پہنچے جہاں بی وائے سی کے شہدا کی یاد اور انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خاران پریس کلب تا ڈی سی آفس چوک کینڈل واک کا انعقاد کیا گیا اور خاران پریس کلب پر شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر خواتین بچے اور لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس وقت بلوچ راجی مچی پر کریک ڈاؤن کے خلاف گوادر میں جاری مرکزی دھرنے کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاج، دھرنے اور سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔ تمام پروگرامز میں راجی مچی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور راجی سوگند کے لیے بھی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here