تربت ، پنجگور و گوادر میں شاہرائوں کی بندش سے اشیا ئے خورونوش کی قلت

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت ، پنجگور و گوادر میں شاہرائوں کی بندش سے اشیا خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

گوادر و تربت میں ایک ہفتہ سے زائد گزرجانے کے بعد بھی انٹرنیٹ اور موبائیل نیٹ ورک کھل نہ سکے۔

تربت میں گزشتہ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعدبھی موبائل فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی تا تربت راستہ بند ہونے سے دونوں جانب سیکڑوں مسافر پھنسے ہیں اور شہر میں اشیا خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پنجگور میں گز شتہ 9د نوں سے مو بائل نیٹ ورک کی بند ش سے معمو لات زند گی بر ی طرح سے متاثر شہر یوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔

گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مچھی دھرنے کے بعد مکران میں موبائل نیٹ ورک اور انٹر نیٹ کی بندش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جسکی وجہ سے پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں عوام بدترین مشکلات کا شکار ہے شہر کا اندرون وبیرون ملک رابطے منقطع ہے جس سے نہ صرف کاروباری متاثر ہوچکا ہے بلکہ طلباءکو اپنے امتحانات کی تیاریوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔

اسی طرح گوادر شہر میں اشیائے خوردو نوش کی قلت ہیدا ہوگئی ہے ۔شہر کی پانی ترسیل بھی بند کردی گئی جبکہ انٹرنیٹ و موبائل فون سرورسز ایک ہفتے سے زائد مکمل بند ہے۔

دوسری جانب گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمٰن رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی وائی سی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے، پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بحال کردیا گیا ہے۔گوادر شہر میں کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں،کوسٹل ہائی بحال کیا گیا ہے۔

لیکن ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر میں پانی و خوراک کی قلت ہنوز موجود ہے ، شہر کی داخلی وخارجی راستے اب بھی بند ہیں۔مکران کوسٹل ہائی وے پر جگہ جگہ سیکورٹی کھڑے ہیں اور مسافرگاڑیاں سمیت گڈزٹرانسپورٹ کو بھی اندر داخل نہیں دیا جارہا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment