بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی کریک ڈائون کیخلاف ایران میں بھی احتجاج کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف مغربی بلوچستان (ایران )کے بلوچوں نے ردعمل دیتے ہوئے کل صبح گیارہ بجے چابہار کے بلک بازار کے مقام پر پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

چابہار میں عوامی سطح پر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز صبح 11 بجے چابہار کے مرکزی بازار جو ’ بلک بازار ‘ کے نام سے مشہور ہے ، میں جمع ہو کر بلوچ راجی مچی پر پاکستانی فوج کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاج کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے بلوچ عوام اکھٹے ہوکر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سمی بلوچ اور دیگر انصاف کے متلاشی بلوچوں کے لیے آواز بلند کریں۔

بیان میان کہا گیا ہے کہ اس مظاہرین میں شرکت کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ پاکستان کو معلوم ہو کہ مغربی بلوچستان کے لوگ بھی پاکستان کے جرائم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

گوادر میں راجی مچی پر پاکستانی فوج کے حملے ، گوادر کے محاصرے اور مواصلاتی رابطوں کے منقطع کرنے کے خلاف بے چینی ، پریشانی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ضلع چابہار اور ضلع دشتیاری گوادر سے متصل مغربی بلوچستان کے اضلاع ہیں جہاں ان صورتحال میں گوادر کی عوام کی مدد کے لیے بے چینی پائی جاتی ہے۔کئی افراد بغیر کسی ترغیب کے غذائی اجناس لے کر گوادر کی عوام کی مدد کو نکلے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر لوگ فوری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن گوادر کے محاصرے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا ۔

Share This Article
Leave a Comment