گوادر:فائرنگ سے دو افراد ہلاک، کیچ فورسز ہاتھوں دو افراد لاپتہ

0
610

گوادر میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک،جبکہ ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا
گوادر جناح ایونیو میں الائیڈ بنک کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ سے ناگمان وارڈ گوادر کے رہائشی دلمراد ولد میاہ نامی شخص موقع پر ہلاک، جبکہ درمحمد ولد محمد حسین عرف درو نامی شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
درمحمد ٹوباغ وارڈ گوادر کا رہائشی بتایا جاتا ہے، تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

پاکستانی فوج نے گزشتہ روز دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے،حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں بھار ولد رحیم بخش اور برکت ولد حکیم داد شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here