کوئٹہ : بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی کریک ڈائون کیخلاف دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی کریک ڈائون کیخلاف دھرنا جاری ہے ۔

کوئٹہ میں برما ہوٹل کے قریب درجنوں خواتین ومرد اور بچوں نے دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کیا ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچ راجی مچی کے قافلے پر مستونگ میں ریاستی جبر و بربریت اور گوادر سمیت مکران کے بیشتر علاقوں میں کرفیو کے خلاف برما ہوٹل، کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے۔

بی وائی سی نے کوئٹہ وگردونواح کے علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیں اور دھرنے کا حصہ بن کر اس مشکل وقت میں ریاست کو یہ یقین دلائیں کہ بلوچ لاوارث نہیں ہے ۔

واضع رہے کہ بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اپنے ایک پیغام میں کہاتھا کہ جہاں جہاں گوادر جانے والے قافلوں کو ریاست کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا گیا ہے وہاں لوگ دھرنا دیکر بیٹھ جائیں۔

آج 28 جولائی کوگوادر میں بی وائی سی کے زیر اہتمام بلوچ راجی مچی ( بلوچ قومی اجتماع ) ہوگا جس کے شرکا کیخلاف ریاست نے مکمل کریک ڈائون کیا ہوا ہے ،پورے گوادر کو فورسز نے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور کرفیو نافذ کردی گئی ہے ۔فون سروس معطل ہے اور بلوچستان بھر کے تمام شاہراہوں پر فورسز کھڑی ہے کسی کو گوادر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment