آواران میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں واقع پاکستانی فوج کے کیمپ پر گذشتہ شب رات گئے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا یااور فرار ہوگئے ۔

تاہم حکومتی ،انتظامی و سیکورٹی فورسز سمیت آزادی طور پر اسکی تصدیق نہیں  ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے درمیانی شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے کے قریب حملہ کیااور حملہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔

اب تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment