ہرنائی میں 5 کوئلہ کانکن پھنس گئے،خضدار میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے۔

شاہرگ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کوئلے کی کان میں مائنگ کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا ، مٹی کا تودا گرنے سے 5 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے، کان کنوں کو نکالنے کیلئے طویل آپریشن جاری رہا، مشکل آپریشن میں پانچوں کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔

کانکنوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب خضدار کے یوسی کھنڈ سنی خلیل آباد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نثار احمد ولد سمندر خان ہرند زہری نامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضر وری کار روائی کے بعد لا ش کو ورثا ء کے حوالے کر دی گئ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment