بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 3 افراد ہلاک، 2 کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان ،گوادر،اوستہ محمد اور بلیدہ میں مختلف حادثات و واقعات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 نے خودکشی کرلی ہے ۔

بارکھان میں  بغا ڈیم میں 2 نوجوان ڈوب گئے، دونوں کی لاشیں ایک گھنٹے کے بعد نکال لی گئیں۔

لیویز فورس کے مطابق دونوں نوجوان بغاؤ چھودی سیلارانی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ایک گھنٹے تک کی آپریشن کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

دونوں نوجوانوں کی شناخت بھرتانی قبیلے سے ہے، لاشیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب گوادر میں پلیری کے مقام پر تیل بردار پک اپ گاڑی نے تلانگ بلوچ نامی کمسن لڑکے کی جان لے لی۔

گوادر کے علاقے پلیری کے رہائشی حبیب ابراہیم کے اکلوتے بیٹے تلانگ بلوچ اپنے گھر کے قریب سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار تیل بردار پک اپ گاڑی نے انکی جان لے لی۔

تلامگ بلوچ شدید زخمی ہوئے جنہیں کراچی لیجارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

دریں اثنا اوستہ محمد میں نوجوان نے پستول نے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سٹی تھانہ اوستہ محمد کی حدود میں بابو ولد شہزادہ جمالی عمر تقریباً 25سال سکنہ حسین آباد محلہ اوستہ محمد کا رہائشی نوجوان نے خود کو پستول سے فائر کر خودکشی کی کوشش کی۔

گولی سینے پر لگنے کی وجہ سے زخمی حالت میں انہیںلاڑکانہ سندھ ریفر کیا ہے گیا جوراستے میں دم توڑ ہو گیا۔

خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مذید تفتیش سٹی تھانہ اوستہ محمد پولیس کر رہی ہے۔

لاش جوں ہی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے رہائشی نے خودکشی کرلی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ نبيل بلیدی نے کراچی میں اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم ابتک خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Share This Article
Leave a Comment