خاران سے ایک شخص لاپتہ،مستونگ سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے گزشتہ شب ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صغیر احمد پیرکزی ولد مرحوم نزیر احمد پیرکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے گزشتہ شب قریب 3 بجے کلان شیروزی روڈ پر واقع صغیر احمد گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق صغیر احمد پاکستان کی وفاقی ادارہ نادرہ میں ملازم ہے۔

دوسری جانب مستونگ سے لاپتہ عبداللطیف بنگلزئی بازیاب ہو گئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے اپنے سوشل میڈیا ایکس پر ایک ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ سے لاپتہ عبداللطیف بنگلزئی بازیاب ہو گئے۔

یاد رہے کہ عبداللطیف بنگلزئی کو 3 سال قبل 2021 کو مستونگ کے علاقہ اسپلنجی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کیا تھا ۔

وی بی ایم پی کے مطابق عبداللطیف بنگلزئی بازیاب ہو کر خیر و عافیت سے اپنے گھر پہنچ گئےہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment