بلیدہ میں پاکستانی فورسز پرحملے میں آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف

0
50

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلیدہ میں پاکستانی فوج پر حملے میں جونیئر آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فوجی قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوںںے کہا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے زامران میں آپریشن کے غرض سے جانے والی پاکستانی فوج کے چالیس گاڑیوں کے قافلے کو بلیدہ گلی میں سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، جس میں ایک جونیئر فوجی آفیسر سمیت آٹھ سپاہی جنید، سپاہی آصف رشید، سپاہی وحید، سپاہی عثمان غنی،سپاہی آصم، سپاہی نادر، سپاہی رحیم ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار عسکری اور انٹلیجنس بنیاد پر پاکستانی فوج کو بلوچستان کے ہر علاقے میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان سے دو چار کررہی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں پاکستانی فوج اپنا مورال اور حواس کھوچکی ہے۔ اسی بدحواسی کے عالم میں سرمچاروں کے خوف سے عام آبادیوں میں چھاپے، جبری گمشدگی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور اپنے گرتی ہوئی مورال کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری جنگ بلوچ عوام کی جنگ ہے اور اس جنگ میں بی ایل ایف بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے آگے بڑھا رہی ہے اور مستقبل میں پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں پر مذید شدت کے ساتھ حملہ آور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایک آزاد و خوشحال بلوچستان کے حصول تک پاکستانی مفادات کو بلوچستان میں نشانہ بنایا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here