کولواہ حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک کیا، بی ایل ایف

0
52

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ و ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے دو موٹر سائیکل سوار کارندوں پر حملہ کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ آج 18 جولائی دن کے تین بجے کولواہ رودکان میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے دو موٹرسائیکل سوار فوجی کارندوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دشمن فوج لوکل گاڑیوں کے ذریعے اپنے لیے راشن لے جا رہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے حملوں کے ڈر سے اپنے لیے خود راشن نہیں لے جاسکتی اور اس کام کیلئے وہ لوکل گاڑیوں کو استعمال کر رہی  ہے۔

میجر گھرام بلوچ کاکہنا تھا کہ ہم عام لوگوں اور لوکل گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کے ہاتھوں استعمال ہوکر اپنے تحریک کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں، اس تحریک میں بلوچ قوم نے بے انتہا قربانیاں دی ہیںجو بھی اس تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے کی کوشش کریگا وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

انہوںنے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض افواج اور اس کے معاون کاروں پر جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here