بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 4 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شہداد ولد اللہ بخش، عتیق ولد ماسٹر الہی بخش، منیر ولد نبی بخش اور جبل ولد مجید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب چار بجے کے قریب فورسز نے مشکے کے علاقے نوکجو میں بڑے پیمانے پر ناکہ بندی کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران گھروں پر چھاپے مارے گئے۔