جامشورو پولیس تھانے پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ایس آر اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سرگرم و متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش رولیوشنری آرمی (ایس آر اے)کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جامشورو پولیس تھانے پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس آر اے جامشورو پولیس تھانے پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں پولیس افسران سمیت درجنوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گاڑیاں اور بلڈنگ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامشورو تھانہ اور اس کے اہلکار گذشتہ کئی سالوں سے سندھ دشمن پاکستانی ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر دلالی والا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ریاستی اداروں سے مل کر قومپرست کارکنان کے خلاف آپریشنز میں ملوث رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سندھ کے قومی مرکز سن(جامشورو ) میں ہونے والی رہبرِ سندھ سائیں جی ایم سید کی سالگرہ اور برسی کے پروگراموں میں شریک ہونے والے قومپرست کارکنان کی ناکابندی ، لاٹھی چارج ، گرفتاریوں اور ان کے اوپر فائرنگ کرنے میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر دلالی والا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جامشورو کے تعلیمی اداروں میں سندھی شاگردوں اور قومپرست کارکنان کو تنگ کرنے ،ہراساں کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار کرکے جبری لاپتا کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

تر جمان نے کہا کہ سندھ پولیس باالخصوص سی ٹی ڈی ، فوج اور ان کے خفیہ اداروں کے ساتھ ملکر سندھ کی قومی تحریک کے خلاف ہونے والے آپریشنز میں پیش پیش رہی ہے۔ سندھ اور قومی تحریک کے خلاف مسلسل دشمنی والا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

سوڈھو سندھی کا مزید کہنا تھا کہ ایس آر اے سندھ پولیس باالخصوص سی ٹی ڈی کو خبردار کرتی ہے کہ ریاستی اداروں کے پیرول پر سندھ دشمن حرکتوں سے باز آئیں۔ دوسری صورت میں ان کے خلاف اور بھی زیادہ تیز حملے کیئے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment