بلوچستان کے 7 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کردیئے گئے

0
36

بلوچستان کے 7 اضلاع میں حکومت نے موبائل فون سروس بند کردیئے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں آج 9 محرم کے سلسلے میں عزاداری جلوس نکالے گئے۔

کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کا شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ناصر العزاء امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔

جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

جلوس کے روٹ کو سیکورٹی اہلکاروں نے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا اور جلوس میں آنے کے لئے تمام لوگوں کی باضابطہ تلاشی لینے کے بعد چھوڑا جارہا تھا ۔

جلوس اپنے روایتی راستوں جس میں میگانگی روڈ، پرنس روڈاور دیگر روڈوں سے ہوتا میگانگی روڈ پر ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ بلوچستان کے علاقوں سبی ، جعفرآباد ، اوستہ محمد ،جھل مگسی ،نصیر آباد ، مچھ اور دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوس نکالے گئے۔

سیکیورٹی کے نام پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here