بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج کے پانی کی سپلائی لائن کوکو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران میں قابض پاکستانی فوج کے پانی سپلائی لائن کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ زامران کے علاقے آرچن کور میں قابض پاکستانی فوج نے اپنے پوسٹ کو پانی فراہم کیلئے مشینری نصب کی تھی، جس کو بی ایل اے کےسرمچاروں نے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے مشینری سمیت برقی آلات کو حملے میں تباہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں قابض فوج کیخلاف جاری رہینگے۔