کے پی شرما اولی نے نیپالی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کمیونسٹ رہنما کھڑگ پرساد شرما اولی نے نیپال کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔

سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچندہ کے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ ہار جانے کے بعد اولی کو وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔

صدر رام چندر پوڈیل نے پیر پندرہ جولائی کو ایک سادہ لیکن باوقار تقریب میں اولی کو ان کے عہدے کا حلف دلایا۔

کے پی شرما اولی اس سے قبل سن 2015 میں 10 ماہ، سن 2018 میں 40 ماہ اور سن 2021 میں تین ماہ کے لیے نیپال کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

ان کے پیش رو اور سابق حکومتی اتحادی پشپ کمل دہل، جو پراچنڈ کے نام سے معروف ہیں، 18 ماہ تک اقتدار میں رہنے کے بعد جمعے کے روز پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے تھے۔ 72سالہ اولی کی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال نے پرچنڈ کی حمایت واپس لے لی تھی۔

اولی متحدہ مارکسسٹ لیننسٹ پارٹی کی حمایت سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک اور جماعت نیپالی کانگریس کے ساتھ بھی اتحاد کیاہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں آئندہ عام انتخابات سن 2027 میں ہونے والے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment