ڈیرہ بگٹی و ڈیرہ اللہ یار میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ اللہ یار میں خاتون سمیت 3 افراد قتل کردیئے گئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے دربار کے قریب دو گرہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر خونی تصادم کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار میں  مراد کالونی میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سمندر کھوسہ نے سسر کے گھر میں موجود بیمار بیوی عاصمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی ،مقتولہ عرصہ دراز سے بیمار تھی، چند روز قبل شوہر میکے چھوڑ گیا تھا۔

واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment