پاکستان میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیاہے۔

کہا جارہا ہے کہ نوشہرہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اظہر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار افراد نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔

ڈی پی او اظہر خان کے مطابق فائرنگ سےصحافی ملک حسن زیب ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment