آواران سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت ضمیر ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آواران کے علاقے مالار مچی کا رہائشی بتایا جاتاہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو فورسز اور خفیہ اداروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

بلوچ نیشنل مومنٹ (بی این ایم) کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment