بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے ریڈ زون کے سامنے لاپتہ افراد لواحقین کا دھرنا جاری ہے ۔
جبکہ ریڈ زون اور اردوگردکے تمام عمارات پر سیکورٹی کی بڑی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ (این-25) سونا خان کے قریب احتجاجاً بلاک کر دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ظہیر بلوچ کے اہل خانہ کے ساتھ اعلان کیا کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ بلوچستان بھر کے شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان بنیادی مطالبہ ظہیر بلوچ کی بحفاظت رہائی ہے۔
اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاستی بربریت کیخلاف اب راجی مچی ناگزیر ہوچکا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی اور پرامن بلوچ خواتین و بچوں پر طاقت کے بے دریغ استعمال کے خلاف ہم پر فرض بنتا ہے کہ ہم عوامی مزاحمت کے ذریعے اپنا دفاع کریں۔