حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے بدھ کو کہا ہے کہ ان کا گروپ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں اپنے فلسطینی اتحادی حماس کے کسی بھی فیصلے کو قبول کرے گا اور اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو وہ اسرائیل پر سرحد پار سے حملے بند کر دے گا۔
سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے حماس کی حمایت میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریباً روزانہ سرحد کے آرپار فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے، جس سے کسی مکمل جنگ کے آغاز کا خدشہ ہے۔
نصراللہ نے اسرائیل اور امریکہ کے مخالف علاقائی ایرانی حمایت یافت گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس مزاکرات "مزاحمت کے پورے محور” کی جانب سے ہیں۔
انہوں نے کہا، "جو کچھ بھی حماس کو قبول ہے، اسے ہر کوئی قبول کرتا ہے اور اس سے مطمئن ہے،” انہوں نے مزید کہا: "ہم (حماس) سے اپنے ساتھ رابطہ قائم کرنے کو نہیں کہتے کیونکہ اولاً یہ جنگ ان کی ہے۔”