مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں2 اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک ریس ریلیز میں مشکے میںپاکستانی فوج پر حملے میں2 اہلکاروں کی ہلاکت و متعددکی زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہا کہ دس جولائی کی سہ پہر تین بجے سرمچاروں نے ملش بند مشکے میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے راکٹ لانچر و دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment