سامی حملے میں پاکستانی فوج کے4 اہلکار ہلاک کردیئے ،بی ایل اے

0
21

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سامی حملے میں پاکستانی فوج کے4 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے سامی میں سی پیک روٹ پر آج شام چار بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ دو گاڑیاں حملے کی مکمل زد میں آئیں جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here