بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خضدار اور مشکے میں پاکستانی فوج پردو حملوں میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت و متعدکود زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خضدار و مشکے میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرکے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ چھ جولائی کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے بنڈوکی مشکے میں قائم قابض فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں چھ جولائی کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔