بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت عاقل ولد بشیر کے نام سے ہوگئی ہے جو آواران کے علاقے تیرتیج کا رہائشی بتایا جاتاہے۔
علاقائی ذرائع کہتے ہیں کہ فورسز نے آج صبح بروزاتواران کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں زبردستی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی تحصیل اورماڑہ میں تین روز قبل3 لاپتہ ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں۔
ماہی گیر آصف ولد شمبے کی لاش مقامی ماہی گیروں نے اورماڑہ کے گہرے سمندری حدود سے برآمد کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اورماڑہ کے تینوں ماہیگیروں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جو 3 جولائی کی صبح سے سمندر میں لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے آج بروز اتوار کوآصف ولد شمبے کی لاش برآمد ہوئی جبکہ باقی دو تاحال لاپتہ ہیں۔