پنجگور،حب وزیارت میں فائرنگ وروڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور،حب اور زیارت میں فائرنگ اور روڈحادثے کے تین واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور میں گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

مقتول کی شناخت شبیر آدم کے نام سے ہوگئی ہے جو پنجگور کی تار آپس کا رہائشی بتایا جاتاتھا۔

تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب حب میں نامعلوم مسلح افرد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے ولاے شخص کی شناخت ڈاکٹر غلام فرید سولنگی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلام فرید سولنگی کو حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

دریں اثنا زیارت میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ہلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے بتایا جاتاہے۔

Share This Article
Leave a Comment