کوئٹہ: لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئےدھرنا جاری،کل ریلی کااعلان

0
34

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا 4 دنوں سے جاری ہے۔

لاپتہ ظہیر احمد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف کل 7 جولائی 2024 کو اتوار کے دن 5 بجے سریاب سیشن کورٹ سے ایک ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں انکے لواحقین بلوچستان کے تمام مکاتب فکر سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

لاپتہ ظہیر بلوچ لواحقین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پچھلے 4 دنوں سے سریاب روڈ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ عورتیں اور بچے اس شدید گرمی میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک حکومت اور انتظامیہ کی طرف سےظہیر کی بازیابی کے لیے کسی بھی طرح کا خاطرخواہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے ریاست کی سنجیدگی ظاہرہوتی ہے کہ بلوچ کے لیے اس کے تمام اداروں کے دروازے بند ہیں۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آج شام7 بجے سے رات 11 بجے تک ایکس میڈیا پلیٹ فورم پر ایک کمپین چلایا جائے گا۔ بلوچ عوام، صحافی حضرات اور تمام مکاتب فکر سے گزارش ہے کہ اس کمپین میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

ظہیر احمد کی بھانجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ظہیر احمد کی بازیابی کیلئے ریلی میں شرکت کیلئے میں تمام بلوچ عوام، طلباء تنظیم، ڈاکٹڑز ، انجئینرز، استاد، سماجی ورکرز، سیاسی ورکرز اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس ریلی میں شامل ہو جائیں اور انکی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here