پنجگور میں قتل غارت گری اورمسلح جتھوں کیخلاف احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل و غات گری ، بد امنی و مسلح جتھوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی شہید جاوید چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں سیاسی کارکنوں اور عوام الناس نے شرکت کرکے ڈیتھ اسکواڈز، قاتلوں اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی اور احتجاجی جلسہ سے ظاہرہ نور، حرا بلوچ، ماہا بلوچ، فاطمہ بلوچ، فہدآصف، ملا فرہاد، ڈاکٹر عبدالغفار، شاہ نواز، بہرام خان نے خطاب کیا اور لاپتہ افراد کی بازیابی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر بدامنی کے واقعات کی روک تھام سمیت مسلح جتھوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment