بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کل شام ساڑھے سات بجے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اوگار مشکے میں قائم دشمن کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں چوکی کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔