پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے زائد ڈاکوؤں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے درانی مہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دھودھر پولیس چوکی پر بدھ کی صبح 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور دونوں فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار اللہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کھوڑو ہلاک جبکہ زاہد نصیرانی اور انور چنہ زخمی ہو گئے۔