اورماڑہ میں ماہی گیر باپ 2 بیٹوں سمیت سمندر میں لاپتا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر اورماڑہ کاایک ماہی گیر باپ اپنے 2 بیٹوں سمیت سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔

بدھ کی صبح ماہی گیری کے لیے جانے والے اورماڑہ کے رہائشی ماہی گیر شمبے ولد احمد اپنے دو بیٹوں آصف ولد شمبے اور احمد ولد شمبے کے ساتھ سمندر میں شکار کے لئے نکلا تھا، لاپتہ ہوگیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی لوگوں نے اپنی مدد آپ ریسکیو آپریشن شروع کر دی تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

لاپتہ باپ بیٹوں کا تعلق اورماڑہ کے علاقے کوہ بن وارڈ سے بتایا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment