بلوچستان کے علاقے خضدار وحب میں روڈ حادثات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چاغی میں 5 روز سے لاپتا شخص کی لاش پہاڑوں سے برآمدہوئی ہے۔
خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے حدود میں تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس سے ایک نیازاحمد ولد محمد محمودانی ساکن باغبانہ نامی ایک شخص ہلاک اور 2افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کے نام علی احمد ولد فرید احمد محمودانی، تاج ولد محمد محمودانی ساکن باغبانہ بتائے جاتے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال خضدار لایا گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرالرکو تحویل میں لے لی ہے ۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے بعد ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے اور پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا حوالے کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز حب میں مغربی بائی پاس پرتیز رفتار ڈیزل بردار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 25سالہ شاداب ولد دلدار نامی شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
لاش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔
متوفی بائی پاس کے قریب کا رہائشی تھا۔
چاغی میں دوگنان سے پانچ دنوں سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش پہاڑوں سے برآمدہوئی ہے۔
چرواہے کی نشاندہی پر چاغی دوگنان کے ایریا سے لاپتہ ہونے آغا ولی پیرکزئی کےلاش دوگنان کے قریب پہاڑوں سے برآمد ہوئی ۔
خاندانی زرائع کے مطابق آغا ولی پیرکزئی کا دماغی توازن خراب تھا جو گھر سے نکلے تھے شدید گرمی اور پیاس لگنے کے وجہ ہلاک ہوئے تھے۔