بلوچستان کے منگچر میں فائرنگ اور کوئٹہ میں روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حب سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔
منگچرخالق آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالکبیر ولد حاجی مہم خان محمد حسنی کے نام سے ہوگئی جو تلاری منگچر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق جوہان کراس بازار کے قریب کلی گزک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکبیر ہلاک ہوگیا۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے گرنے کے باعث ایک طالبعلم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے دو طلباءجو یونیورسٹی کی اوور لوڈ بس میں سفر کر رہے تھے گر گئے تھے۔
طالب علم بس سے اس وقت گرے جب وہ چلتن ہاؤسنگ کے قریب ایئر پورٹ روڈ پر سفر کررہی تھی۔
بس میں 30 طلبہ کی گنجائش ہے لیکن اس میں 65-70 طلبہ سوار تھے۔
لاش اور زخمی کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا حب انڈسٹریل ایریا بجلی کے سب اسٹیشن سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
شناخت نہ ہونے کے سبب ایدھی کے حوالے کردیا گیا۔
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع ملنے پر ہائیٹ پولیس اور لیڈا سیکوررٹی اہلکاورں نے انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کے بجلی کے سب اسٹیشن کے اندر سے ایک شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے ۔
پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہو سکی تاہم نعش کی قریب تار کاٹنے کے کٹر و دیگر آلات ملے ہیں جس سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ کہ متوفی بجلی کی سب اسٹیشن کے اندر بجلی کی تاریں کاٹ کر چوری کی نیت سے داخل ہو ا تھا اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب اسکی موت وقع ہوئی ہے۔
تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔