بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں ڈاکوئوں اور سیکورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ حیات خان ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم جسکا نام رازو بتایا جاتا ہے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے مزید تین ساتھی فرار ہوگئے، جنکی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا پشین میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بیوی ہلاک اور شوہر زخمی ہوگیا۔
پشین کلی ملیزئی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بیوی ہلاک اور شوہر زخمی ہو گیا۔
زخمی اور ہلاک افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہلاک خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے ۔