پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں راولاکوٹ کی جیل سے20قیدی فرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے مختلف جرائم میں ملوث 20 قیدی فرار ہو گئے۔

واقعہ اتوار کی دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا جب ڈسٹرکٹ جیل پونچھ میں جیل سنتری نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کے لیے دروازہ کھولا۔

سنتری نے جیسی ہی دروازہ کھولا تو قیدیوں نے اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے جبکہ سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

جیل حکام کے مطابق شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدی قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment