سندھ: کنری کے قریب چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
A Pakistani boy walks with his camels in Jaffarabad district in the South-East of the Pakistani province of Balochistan on December 8, 2017. (Photo by Fida HUSSAIN / AFP)

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب سے چار ٹانگیں کٹی ایک مردہ اونٹنی پائی گئی ہے۔

تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ سے چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی۔

اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کے مطابق اونٹنی کچھ عرصے سے بیمار تھی اور کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ گئی تھی جبکہ واقعے کا علم لوگوں کے اطلاع دینے پر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ معلوم نہیں کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی گئی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اونٹنی کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment