بلوچستان کے علاقے جھل مگسی،بولان اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے خاتون و بچی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
جھل مگسی شہر بس اڈے پر ٹھرے ہوئے بس کےانتظا ر میں مٹ شہر کے محبوب علی مگسی اور میر محمد مگسی کو موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ اوروں نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر قتل کر کے فرار ہو گئے۔
مقتول مٹ گوٹھ کے تھے جوسوداسلف لیکرکھر جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا ۔
وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہیں لیویز فورس پہنچ کر دونوں نعشوں کو اسپتال روانہ کیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا۔
لیوہز کے مطابق واقع پرانی دشمنی ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں قبائلی جھگڑے اتنے ہیں جو آئے روز قتل ایک معمول بن گیا ہے اور جتنے واقعات ہو رہے ہیں قاتل کوئی نہیں پکڑا جاتا ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ ہلاک جبکہ ملزم فرارہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی اور سالے کو قتل کردیا۔
لیویز انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیں۔
دریں اثنا ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سال کی بچی ہلاک ہوگئی۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سالہ بچی زینب ولد گوہر ہلاک ہوگئی۔