زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان بھر میں مرکزی شاہراہیں بند کرنیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

زمیندار ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکرٹری انرجی کی یقین دہانی پر بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور 30 جون کوبلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور 3 جولائی کو اجلاس میں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

کیسکو کو بل کی ادائیگی میں 100 فیصد اضافہ کے باوجود کیسکو نے زمینداروں کی تباہی کا سامان کیا ہے، زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت بلوچستان سروے کروائے اور کیسکو کے ذمے نقصانات کا ازالہ کروائیں بصورت دیگر ایکشن کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع کریگی۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں زمینداروں کی جانب سے کیسکو کی جانب سے زرعی فیڈرز پر بجلی یکدم 6 سے 3 گھنٹے کرنے کے عمل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عین سیزن میں ایک بار پھر کیسکو کا ظلم شروع ہوگیا حکومت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا سارا نزلہ زمینداروں پر گرانا چاہتے ہیں پیاز سمیت دیگر پھلوں و سبزیوں اور فصلات کے سیزن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے ایسی صورت حال میں جب مرکزی و بلوچستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور سولر پینلز پر منتقلی کے لئے جدوجہد جاری ہے تو دوسری طرف کیسکو اس منصوبے میں رخنہ ڈالنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔بلوچستان حکومت کی کوششوں کو اچھی نظر سے دیکھ رہے ہیں لیکن کیسکو اس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔بلوچستان حکومت نے بجٹ میں سولر منصوبے کیلئے بجٹ بھی مختص کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ واپڈا نے بجلی کا دورانیہ 3 گھنٹے کرنے کے بعد قلعہ سیف اللہ سٹی فیڈر، کان مہترزئی، نسئی خدائیداد زئی، قادر آباددشت، خضدار، قلعہ عبداللہ دیگر اضلاع میں بجلی ٹو فیز کردیا حالانکہ زمینداروں نے اپنا بل باقاعدگی کے ساتھ جمع کیا ہے اور جو بقایاجات ہیں وہ وفاق اور صوبے کے ذمے ہے تو کیسکو نے کس کے کہنے پر بجلی کا دورانیہ کم اور وولٹیج میں کمی کردی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں جب زمیندار ایکشن کمیٹی نے جب اسٹینڈ لیا تو کیسکو کے بل جمع کرانے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہوا لیکن دوسری جانب کیسکو کی ہٹ دھرمی نے زمینداروں کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا دیا بحیثیت زمینداروں کی نمائندہ تنظیم زمیندار ایکشن کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان حکومت اور کسی تھرڈ پارٹی کی سربراہی میں ثالثی کرکے کیسکو سے زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے۔ کیونکہ کیسکو اس وقت یکطرفہ کارروائی کررہی ہے زمیندار ایکشن کمیٹی تمام زمینداروں کو سختی سے ہدایت کرتی ہے کہ جس طرح انہوں نے مئی کے مہینے میں کا بل جمع کیا اسی طرح جب تک سولر والے منصوبے کو حتمی شکل نہیں دیا جاتا تمام زمیندار اپنا بل جمع کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی کوششوں کو واپڈا کے ناروا عمل سے سخت نقصان پہنچ رہا ہے مرکز اوربلوچستان کی جانب سے سبسڈی کی ادائیگی کیلئے کوششیں جاری ہے لیکن 15 جون سے بجلی بند کرکے کیسکو سولر منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ 10 دن سے بجلی بند ہیں اور اس کے باوجود سبسڈی مل رہی ہے اور اس مد میں لائن لائسز پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس سلسلے میں کیسکو کی ہٹ دھرمی سے زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment