بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوںنے کہا کہ کل رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے میں دشمن فوج کے کیمپ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔