بلوچستان میں خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خاران کے کلی جھل گیڈ سے2 افراد کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال ولد داد محمد اور خالد ولد لعل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں خاران ایم آئی کے اکرام اللہ نامی اہلکار نے بلال ولد لعل محمد کو کال کرکے ایم آئی کے دفتر بلایا، جبکہ وہ دفتر نہیں گیا۔ 26 جون کی رات کو چار گاڑیوں پر مشتمل خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے شاہوگیڑی کے قریبی کلی میں چھاپہ مار کر بلال کو اغواء کرلیا۔ بلال کے ہمراہ اس کے کزن خالد کو بھی اٹھایا گیا ہے دونوں افراد کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خاران ایم آئی نے انہیں کئی دنوں سے پریشرائیز کیا ہوا تھا۔ دونوں افراد کا تعلق غریب گھروں سے ہے۔